بالاصاحب تھوراٹ بنے کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر

Share Article

 

آل انڈیا کانگریس پارٹی نے سینئر کانگریس ممبر اسمبلی بالاصاحب تھوراٹ کو مہاراشٹر کانگریس پارٹی اراکین کا لیڈر بنایا گیا ہے۔ اس کا اعلان ممبئی میں آج منگل کو کانگریس پارٹی اراکین کی میٹنگ میں مہاراشٹر کانگریس انچارج ملک ارجن کھڑگے نے کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کے تمام 44 ممبران اسمبلی کو ممبئی کے ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ اس ہوٹل میںکھڑگے نے بالاصاحب تھوراٹ کو پارٹی اراکین کا لیڈر بنائے جانے کا اعلان کیا۔ بالاصاحب تھوراٹ 1985 سے لے کر اب مسلسل 8 بار اسمبلی کے صدر منتخب کیے جاتے رہے ہیں۔ اس طرح بالاصاحب تھوراٹ مہاراشٹر کی 14 ویں اسمبلی میں سب سے سینئر ممبر اسمبلی ہے۔ اسی طرح تھوراٹ آمدنی وزارت سمیت کئی محکموں کے وزیر رہ چکے ہیں۔اجلاس میں کھڑگے نے تمام کانگریس ممبران اسمبلی کو کانگریس پارٹی کی جانب سے طے کئے گئے کردار کے تحت بی جے پی حکومت کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *