تھامس کے حمایتی

دلیپ چیرین
پریشانی سے جوجھ رہے سی وی سی ،پی جے تھامس کو اگلے مہینے تک کے لیے فوری راحت تو مل گئی،لیکن اپنے ماضی کے داغدار سائے کے الزام سے وہ آزاد نہیں ہو پا رہے ہیں۔وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں۔باوجود اس کے اپنی آبائی ریاست کیرل کے کچھ بابؤں کی حمایت تو انہیں مل ہی رہی ہے۔کیرل آئی اے ایس آفیسرس ایسوسی ایشن تھامس کی حمایت میں اتر آئی ہے۔ایسو سی ایشن کا یہ ماننا ہے کہ ان کے سابق ریاستی چیف سکریٹری ایک گندی مہم کے شکار بن گئے ہیں۔لیکن دہلی میں بیٹھے ایسے لوگ،جو نوکر شاہوں کی ہر خبر پر نظررکھتے ہیں، کا ماننا ہے کہ اس حمایت سے بھی تھامس کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔سپریم کورٹ نے جس طرح ان کے داغدار کرئیر کا تجزیہ کیا اور اس پر تبصرہ کیا،اس سے تھامس کی حالت کافی کمزور ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مواصلات کے سکریٹری کے طور پر تھامس کا ٹو جی اسپیکٹرم معاملے میں جو کردار رہا ہے،وہ بھی جانچ کے دائرے میں ہے۔لوگ تعجب میں ہیں کہ آخر تھامس اپنی کرسی چھوڑ کیوں نہیں رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *