مہاتما گاندھی کی وطن پرستی میں سب کے لئے جگہ ہے: بھوپیش

Share Article

 

وزیر اعلیٰ نے’گاندھی وچارپدیاترا‘ کے دوران ڈونڈا میں عوامی جلسہ سے کیا خطاب

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش سنگھ بگھیل نے کہا ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی وطن پرستی میں معاشرے کے ہر طبقے کے لئے جگہ ہے۔ ان کی وطن پرستی میں کمزور سے کمزور شخص کے اختلافات کا بھی احترام ہے۔ مہاتما گاندھی کی وطن پرستی ہمارے سنت، مہاتمائوں، عظیم مفکرین، مہاویر سوامی، گوتم بدھ، گرونانک، کبیر، بابا گرو گھاسی داس جیسی شخصیات کے خیالات سے متاثر ہے۔ وزیر اعلیٰ جمعرات کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہ ’گاندھی وچارپدیاترا‘ کے ساتویں دن رائے پور ضلع کے ڈونڈا میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی آزادی کی تحریک کے دوران چھتیس گڑھ کے گائوںکنڈیل میں پہلی سول نافرمانی تحریک ہوئی تھی۔ یہاں کسانوں پر انگریزوں کے ذریعہ آبپاشی ٹیکس لگانے کے فیصلے کی مخالفت میں مجاہد آزادی بابو چھوٹیلال شریواستو کی قیادت میں کنڈیل نہر ستیہ گرہ کیا گیا۔ کسانوں نے انگریزوں کے ذریعہ لگایا گیا آبپاشی ٹیکس دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس نہر ستیہ گرہ میں شامل ہونے کے لئے مہاتما گاندھی کنڈیل آنے والے تھے۔ یہ اطلاع ملنے پر انگریزوں کو آبپاشی ٹیکس ہٹانا پڑا۔ کنڈیل نہر ستیہ گرہ کییادوں کو لازوال بنانے اور گاندھی کے خیالات کو عوام تک پہنچانے کے لیے کنڈیل سے ’گاندھی وچارپدیاترا‘ شروع کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کسانوں، مزدوروں کی لڑائی لڑی۔ تعلیم نسواں، خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیار بنانے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے حق اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر ملک کو آزادی دلائی۔ مہاتما گاندھی کے اس راستے پر چل کر دنیا کے کئی ممالک نے آزادی پائی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ میں مہاتما گاندھی کی یاد میں اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اور 4 اکتوبر سے گاندھی جی کے خیالات اور نظریات کو عام عوام تک پہنچانے کے لیے کنڈیل سے ’گاندھی وچارپدیاترا‘ شروع کی گئی۔

وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ڈونڈا سے پدیاترا میں وزیر زراعت رویندر چوبے، وزیر داخلہ تامردھوج ساہو، وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو، اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پریم سائے سنگھ ٹیکام، ممبر اسمبلی موہن مرکام، کلدیپ جنیجا، وکاس اپادھیائے، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سائے چھایا، میونسپل کارپوریشن رائے پور میئر پرمود دوبے سمیت کئی عوامی نمائندے اور شہری بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *