میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر نوجوان نے کی خودکشی

Share Article
The young man suicide by jumping in front of the metro

 

دوارکا موڑ میٹرو اسٹیشن پر منگل کی رات ایک نوجوان نے میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اس کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی کاغذات ملے ہیں، جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ میٹرو پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور اس کی شناخت میں پولیس مصروف ہے۔

منگل کی رات ساڑھے نو بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے دوارکا میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر -2 پر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی ہے۔ ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک وہ شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد سی آئی ایس ایف جوان اور میٹرو اہلکاروں نے زخمی شخص کو باہر نکال کر دین دیال اپادھیائے (ڈی ڈیو)اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واقعہ کی معلومات موصول ہونے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے پلیٹ فارم پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔ وہ شخص پلیٹ فارم پر پہنچنے کے بعد ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔ ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچتے ہی اس نے سامنے چھلانگ لگا دی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس کی عمر تقریبا ً40 سال ہے۔ واقعہ کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ تک میٹرو کے آپریشن کو روکنا پڑا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *