نوجوانوں کو دہشت گرد بنانے میں انڈین آرمی ذمہ دار: پرشانت بھوشن

Share Article
prashant bhushan controversial statement about pulwama attack

 

سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے متنازع بیان دے دیا ہے۔پرشانت بھوشن خودکش دہشت گرد عادل احمد ڈار کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’عادل احمدآرمی کے ذریعہ پیٹے جانے کے بعد دہشت گرد بن گیا تھا، یہ سمجھنا مناسب ہے کہ کشمیر کے نوجوان دہشت گرد کیوں بن رہے ہیں اور کیوں مرنے کے لئے تیار ہیں؟

 

Image result for prashant bhushan and adil dar

 

نئی دہلی : جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے حملے کو لے کر ملک بھر میں غم و غصہ ہے۔ مرکزی حکومت جہاں اس معاملے میں سیاست نہ کرنے کی نصیحت دے رہی ہے۔ وہیں سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے متنازع بیان دے دیا ہے۔پرشانت بھوشن خودکش دہشت گرد عادل احمد ڈار کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’عادل احمدآرمی کے ذریعہ پیٹے جانے کے بعد دہشت گرد بن گیا تھا، یہ سمجھنا مناسب ہے کہ کشمیر کے نوجوان دہشت گرد کیوں بن رہے ہیں اور کیوں مرنے کے لئے تیار ہیں؟ بڑے پیمانے پر خود کش حملوں کے بعد بھی امریکہ کی فوج افغانستان اور عراق کو نہیں روک سکی۔ اس بیان کے آنے کے بعد کافی لوگ پرشانت بھوشن کے تئیں ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔

 

آپ کو بتا دیں کے 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف کے قافلے پر کشمیر میں فدائین حملے کئے گئے تھے۔ اس حملے میں اب تک 44 فوجی شہید ہو چکے ہیں۔اس حملے کا ملزم عادل احمد ڈار تھا جو کشمیر کاکاپورا کا باشندہ تھا، یہ دہشت گرد 2018 میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔ اس نے اپنے ویڈیو میں یہ الزام لگایا تھا کہ ہندوستان مسلمانوں کو مغربی طور طریقے سیکھا رہا ہے، جوکہ اسلام مخالف ہے۔ اسی دہشت گرد کو لے کر اس وقت سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *