الضالع میں یمنی فوج کا بڑا حملہ ، 97 حوثی ہلاک اور 120 قید

Share Article

 

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے بدھ کے روز حوثی ملیشیا کو الضالع صوبے کے شمال میں واقع شہر قعطبہ سے دور بھگا دیا۔ یہ پیش رفت شدید لڑائی کے بعد سامنے آئی جس کے دوران حوثیوں کے 97 ارکان مارے گئے اور 120 قیدی بنا لیے گئے جن میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔العربیہ کے ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے قعطبہ کے مغربی علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا اور اس دوران متعدد عسکری گاڑیاں جلا دینے میں کامیاب ہو گئی۔یمنی فوج کی اسپیشل فورسز شہر کے علاقوں کو محفوظ بنانے اور حوثی ملیشیا کی بچی کھچی ٹولیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔اس سے قبل اتوار کے روز الضالع صوبے کے شمال میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 40 کے قریب حوثی ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں کئی رہ نما شامل تھے۔ یہ لڑائی قعطبہ کے جنوبی علاقے کے علاوہ نقیل الشیم، حمران السادہ اور العباری کے علاقے میں ہوئی۔ اس دوران یمنی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔اسی طرح دمت شہر میں عینی شاہدین نے بتایا کہ مریس سے 20 حوثی ارکان کی لاشیں دمت پہنچائی گئیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *