‘دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی

Share Article

 

ایک 5 سالہ لڑکی کو اس وقت ‘دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دیا گیا جب ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

 

 

 

جارے نامی یہ لڑکی افریقی ملک نائیجریا سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی تصاویر فوٹوگرافر موفے بامیوایوا نے جولائی کے آخر میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

 

ان تصاویر میں لڑکی کی مسحور کردینے والی آنکھوں اور انداز کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بالوں کا انداز بھی متاثرکن ہے۔

 

اس تصاویر کے کیپشن میں فوٹوگرافر نے لکھا ‘ اوہ ہاں، یہ انسان ہے، یہ لڑکی ایک فرشتہ ہے۔
ان تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور کمنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی۔
کمنٹس میں اکثر افراد نے اسے ‘دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی، قرار دیا۔

 

فوٹوگرافر نے یہ بتاکر لوگوں کو حیران کیا کہ ان تصاویر کو کھینچنے کے لیے اس نے لڑکی کو عمر سے زیادہ بڑا دکھانے کی کوشش کی۔
اس لڑکی کے بارے میں تو فوٹوگرافر نے زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں۔
یہ لڑکی اپنی 2 بہنوں کے ساتھ رہتی ہے جن کی عمریں 7 اور 10 سال ہے اور ان کا اپنا ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے۔

 

فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی پر لڑکی کی ماں نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا، جن کے فالورز کی تعداد ہزاروں ہوچکی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک 8 سالہ لڑکی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا تھا جو 3 سال کی عمر سے بطور ماڈل کام کررہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *