سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جم کر تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ جب میں امریکہ کا صدر تھا تب مجھے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں باراک اوباما نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو بہت محنتی اور مؤثر رہنما ہیں ،وہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کو اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے پڑوسی ممالک ان کی ایک اور مدت کی حمایت کریں گے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ وفاقی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here