بیچ بچاؤ کرانے آئی خاتون کو بدمعاش نے ماری گولی

Share Article

 

نئی دہلی، باہری شمالی ضلع کے نریلا صنعتی علاقے میں جمعہ دیر رات میاں بیوی کے جھگڑے میں بیچ بچاؤ کرانے گئی عورت کوملزم شوہرنے گولی ماردی۔ گولی متاثرہ کے پیٹ میں لگی۔ خاندان والوں نے زخمی خاتون کو پہلے قریبی اسپتال میں داخل کرایا، اس کے بعد وہ اس کو پرائیویٹ ہسپتال لے کر چلے گئے۔ ادھر واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر سور شرما کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت رچنا(21) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ خاندان کے ساتھ نریلا علاقے میں رہتی ہے۔وہیں نریلا صنعتی تھانہ پولیس نے دیر رات کیس درج کرکیملزم جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے واردات میں استعمال پستول بھی برآمد کر لی ہے۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاوید خاندان کے ساتھ نریلا بی -2 میں رہتا ہے۔ جمعہ دوپہر میں اس کی بیوی کے ساتھ کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد ملزم جاوید نے بیوی کو اس کے والدین کے گھر چھوڑ دیا۔ جمعہ دیر رات وہ پھر گھر آیا اور بیوی کو ساتھ چلنے کے لئے کہا۔ بیوی نے ساتھ جانے پر انکار کر دیا، جس پر دونوں کا دوبارہ جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس درمیان تیسری منزل پر رہنے والی رچنا آئی اور بیچ بچاؤ کرنے لگی۔ اس پر مشتعل ملزم جاوید نے پستول نکال کر رچناکو گولی مار دی۔ گولی رچنا کے پیٹ میں لگی۔ ادھر واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم بیوی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا۔ ادھر گولی کی آواز سنتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے اور معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ دوسری طرف زخمی حالت میں عورت کو پہلے راجہ ہریش چندر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر خاندان والے اسے پرائیویٹ ہسپتال لے گئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم جاوید نریلا تھانے کا اشتہاری بدمعاش ہے۔فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *