اتراکھنڈ میں بارش سے موسم ہوا خوشگوار، گرمی سے ملی راحت

Share Article

 

ریاست کے تقریباً تمام علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دہرادون میں بدھ کی صبح ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ ہری دوار اور رشی کیش میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد عقیدت مندوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اگرچہ دس بجے کے بعد سے تیز دھوپ نکل آئی۔

 

بارش سے مقامی لوگوں سمیت بدری ناتھ اور ہیم کنڈ کی یاتراپر آنے والے یاتریوں نے راحت کی سانس لی ہے۔درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا لیکن اب تھوڑی راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں اگلے دو دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری نیچے رہنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر وکرم سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو خاص طور پر اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ اور پتھورا گڑھ ضلع میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ژالہ باری اور میدانی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے میں کہیں کہیں 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان آنے کا امکان ہے۔ اس کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *