زبردست اکثریت کی وجہ سے بھارت کے جانب نئی امید اوریقین دیکھ رہی ہے دنیا: مودی

Share Article

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں زبردست اکثریت کی وجہ سے دنیا میں بھارت کے تئیں نئی امید اور اعتماد جگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بھارت کے تئیں دنیا کے نظریہ میں مثبت تبدیلی آنے والے سال 2019 کے مینڈیٹ سے اور مضبوط ہوا ہے۔ اس مینڈیٹ کی وجہ سے ہمیں نئے بھارت کی تعمیر کرنا ہے اور ملک کو نئی توانائی، اعتماد اور طاقت کے ساتھ عالمی سطح پرقائم کرنا ہے۔لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد مودی نے اپنے پہلے کیرل دورہ کے دوران ہفتہ کو یہاں بھگوان شری کرشن کے گرویور مندر میں درشن پوجن کیا۔ مندر میں تلابھار انوشٹھان کے ذریعے انہوں نے اپنے وزن کے برابر پوجا اشیاء پیش کیا۔ وزیر اعظم اپنے پہلے بیرون ملک دورہ پر بحر ہند کے ملک مالدیپ جاتے ہوئے کیرل آئے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ملک کے ووٹروں نے منفی سوچ کو مسترد کر دیا اور مثبت مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ منفی سوچ کو بالائے طاق رکھ کر مثبت سوچ کو اپنائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سوچ سکتے ہیں کہ کیرالہ میں بی جے پی ایک بھی سیٹ نہیں جیتنے کے باوجود وہ کیرل کے دورے پر کیوں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم الیکشن جیتنے اور حکومت بنانے کے لئے سیاست نہیں کرتے بلکہ ہماری سیاست 365 دن عوام کی خدمت کے لئے ہے۔ یہ جیت-شکست کے تنگ نظریہ سے آزاد ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا وہ بھی ہمارے ہیں اور جو ہمیں ووٹ دینے سے چوک گئے وہ بھی ہمارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرل بھی ان کے لئے اتنا ہی عزیز ہے جتنا کہ ان کا اپنا پارلیمانی حلقہ وارانسی۔وزیر اعظم نے کیرل میں نیپاہ وائرس معاملہ سامنے آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے میں مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد دے گی۔ انہوں نے لوگوں سے حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینے اور حکومت کی طرف سے جاری صحت ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ مرکز کی آیوشمان بھارت صحت انشورنس منصوبہ اپنائیں۔وزیر اعظم نے پشوپالن اور جانوروں کے تحفظ کے لیے دیہی معیشت کے لئے مفید بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں جانوروں کا ٹیکا کرن کیلئے وسیع پیمانہ پر چلائی جائے گی، تاکہ ’فٹ-مائوتھ بیماری‘ سے جانوروں کو بچایا جا سکے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *