دو گروپ میں لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ فائرنگ، چار زخمی
نوئیڈا گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بادل پور علاقے کے دریائی گاؤں میں سنیچر کی رات کار میں لگی ٹکر کی وجہ سے دو گروپ میں لڑائی ہو گئی۔ اس میں جم کر لاٹھی ڈنڈے چلنے کے بعد فائرنگ ہوئی۔ تھانہ انسپکٹر بادل پور ونے کمار نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی رات دریائی گاؤں میں سڑک کنارے کھڑی ایک کار میں پیچھے سے دوسری کار نے ٹکر مار دی۔ اس سے دونوںگروپمیں بحث کے بعد دریائی گاؤں کے دو نوجوانوں سونو اور مونو نے اپنے چھ دیگر دوستوں کو بلا لیا۔اس کے بعد لاٹھی ڈنڈے چلے، جسمیںچھیڑا گاؤں کے تین نوجوان راج سنگھ، دنیش اور شکتی زخمی ہو گئے۔ اس دوران کسی نے گولی چلا دی۔گولی 26 سالہ یوگیش کی ران میں لگی۔ واقعہ کے بعد ملزمین فرار ہو گئے۔ یوگیش کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو نازک قراردیاہے۔
تھانہ انسپکٹر نے بتایا کہ زخمیوں کیشکایت پر سونو اور مونو کے ساتھ چھ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمین ابھی فرار ہیں۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور - December 14, 2019
- ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا: گری راج سنگھ - December 14, 2019
- شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام - December 14, 2019