جدید سہولیات سے لیس تیجس ٹرین کا جمعہ کے روز ہوگا ٹرائل

Share Article

لکھنؤ سے دہلی کے درمیان چلنے والی تیجس ایکسپریس ٹرین کا ٹرائل جمعہ کے روز ہوگا۔ تیجس ٹرین کو چلانے کی تمام تیاریاں تقریبا ًمکمل ہو گئی ہیں۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے چیف ایریا منیجر اشونی شریواستو نے جمعرات کے روز بتایا کہ تیجس ٹرین کو چلانے کی تمام تیاریاں تقریبا ًمکمل کر لی گئی ہیں۔ کیٹرنگ کی ذمہ لینے والی ایجنسی منتخب ہو گئی ہے۔ جمعہ یا ہفتہ سے مسافراپنا ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات سے لیس کارپوریٹ سیکٹر کی پہلی ٹرین تیجس کو 4 ؍اکتوبر سے چلانے کی تیاری ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز لکھنؤ سے گورکھپور کے درمیان اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ اورآئی آر سی ٹی سی کے افسر آپریشن پہلوؤں کی جانچ کریںگے۔ آئی آر سی ٹی سی نے اپنی ویب سائٹ پر 20 ستمبر سے ٹکٹ بک کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ فی الحال جمعرات کی شام تک ٹرین موومنٹ اور آرڈر ریلوے بورڈ سے جاری نہیں ہوتا ہے، تو ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے تیجس ٹرین کے ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہو سکتی ہے۔

ادھر، 4؍اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹرین کے آپریشن کو لے کر کچھپینچپھنسا ہے۔ سیالدہ جانے والی راجدھانی ایکسپریس اور تیجس ایکسپریس کا وقت تقریباً ایک ہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریلوے بورڈ دوبارہ تیجس کا ٹرین کا آرڈر جاری کرے گا۔ نئی دہلی میں بدھ کے روز شمالی ریلوے کے علاقائی ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے اس فیصلہ پر عمل نہیں ہو سکاتھا۔

دراصل، تیجس ٹرین کو ہفتے میں چھ دن چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔ ٹرین صرف منگل کو نہیں چلے گی۔ یہ ٹرین لکھنؤ جنکشن سے صبح چھ بج کر 10منٹ پر چل کر کانپورسینٹرل اور غازی آباد رکتے ہوئے دوپہر 12بج کر 25منٹ پر نئی دہلی پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین شام ساڑھے چار بجے چل کر رات پونے گیارہ بجے لکھنؤ جنکشن پرپہنچے گی۔ وہیں، نئی دہلی-سیالدہ راجدھانی ایکسپریس کا وقت بھی یہی ہے۔ صرف پانچ منٹ کا فرق ہے۔ کانپور تک دو پریمیم ٹرینوں کے درمیان وقت کا فرق بڑھانے کے لئے ہی ریلوے دوبارہ تیجس ٹرین کے وقت میں ترمیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *