سپریم کورٹ کا گجرات حکومت کوشدید جھٹکا،

Share Article

 

بلقیس بانو کو50لاکھ روپے، گھر اور نوکری دینے کا حکم

 

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ بلقیس بانو کو بطور معاوضہ50لاکھ روپے دے۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ نے گجرات حکومت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ بلقیس بانوکو سرکاری نوکری دے اور اسے رہنے کے لیے مکان بھی مہیا کرائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے گجرات حکومت کے وکیل سے کہا کہ یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ ہم آپ کی حکومت کے خلاف کوئی حکم نہیں پاس کررہے ہیں۔
عدالت نے اس کے لیے گجرات حکومت کو دو ہفتہ کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری ملازمت اور ان کی پسند کی جگہ پر سرکاری رہائش مہیا کرائے جانے سے متعلق پیش رفت جلد ہو۔ سپریم کورٹ نے تلخ لہجہ اختیار کرتے ہوئے گجرات حکومت کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ ’’خود کو قسمت والا سمجھیے کہ ہم آپ کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

 

Image result for bilquis bano

واضح رہے کہ گجرات حکومت نے بلقیس بانو کو معاوضہ کی شکل میں 5 لاکھ روپے دینے کی تجویز پیش کی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاوضہ کی رقم کو 10 گنا بڑھا کر 50 لاکھ کر دیا ہے۔ قابل غور ہے کہ گجرات فساد کے دوران بچ کر بھاگ رہی بلقیس اور ان کی فیملی پر 3 مارچ 2002 کو ہتھیاروں سے لیس فسادیوں نے بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اتنا ہی نہیں، ان کی 2 سالہ بچی کو مار دیا گیا۔ بلقیس بانو کی فیملی کے کل 14 لوگوں کو اس دن موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔ اس وقت بلقیس بانو کی عمر صرف 19 سال تھی۔ انصاف کے لیے بلقیس نے کئی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے۔ بالا?خر 17 سال بعد سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *