این آر سی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عوام کو راحت ملی :ملی کونسل

Share Article

 

آسام این آر سی پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عوام کور احت ملی ہے اور اس طرح اب امید جگی ہے کہ آسام کے لوگوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کیلئے مزید پریشانیوں کا سامنا نہیں کرناپڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا ۔

Image result for nrc assam
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آسام این آرسی کا مسئلہ بہت دنوں سے چلاآرہاہے ۔موجودہ حکومت مزید الجھانے کی کوشش کررہی تھی اور سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے کہاگیاتھاکہ این آر سی میں غیر ملکیوں کا نام شامل ہوگیاہے اس لئے سرحدی اضلاع میں بیس فیصد اور دیگر اضلاع میں دس فیصد لوگوں کے دستاویزات کی دوبارہ جانچ کا حکم دیا جائے لیکن سپریم کورٹ نے اسے مسترد کردیاہے ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ سرکار باربار وریریفیکشن کے نام پر یہ مسئلہ الجھانا چاہتی ہے اور ٹال مٹول کررہی ہے ایسی ہی کوشش ایک مرتبہ پھر ہوئی تھی لیکن منمانی نہیں چلی اور سپریم کورٹ نے مستر دکردیاہے ۔ یہ فیصلہ انصاف کی جانب ایک قدم ہے اور عوام راحت محسوس کررہے ہیں ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *