ریپ اور قتل کے مجرم کو پھانسی کی سزا پر سپریم کورٹ نے روک لگائی

Share Article

 

نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں واٹرفال کے قریب ایک لڑکی سے ریپ کرکے اس کا قتل اور اس کے عاشق کے قتل کے معاملے میں قصوروار کی پھانسی کی سزا پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔قصوروار کو 22 اپریل کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی۔

معاملہ مئی 2011 کا ہے۔قصوروار ٹیکٹائی ویلائی عرف دیواکر پر 20 سالہ کالج طالبہ کے ساتھ ریپ اور اس کے عاشق کے قتل کا الزام ہے۔ آج سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں تمام قانونی متبادل ختم نہیں ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ اس معاملے میں اب سپریم کورٹ کے پاس اپیل بھی نہیں کی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *