مظفر پور میں بچوں کی موت پر سماعت کو راضی سپریم کورٹ

Share Article

 

سپریم کورٹ بہار کے مظفر پور میں انسیفلائٹس سے 100 سے زیادہ بچوں کی موت کو لے کر دائر درخواست پر سماعت کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر 24 جون کو سماعت کرے گا۔

 

پٹیشن سپریم کورٹ کے وکیل منوہر پرتاپ اور سنپریت سنگھ اجنامی نے دائر کیا ہے۔ عرضی میں ریاستی حکومت پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کورٹ کے دخل کی مانگ کی گئی ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کورٹ حکومت کو 500 آئی سی او کا انتظام کرنے، 100 موبائل آئی سی او کو مظفر پور بھیجے جانے، کافی تعداد میں ڈاکٹر فراہم کے لئے ہدایات جاری کرے۔ پٹیشن میں مردہ بچوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی دائر کرتے وقت تک مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ اسپتال میں 108 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *