آفتابِ ادب کا ستارہ غروب ہو گیا

Maulana Wazeh Rsheed Nadwi

مشہور و مقبول عالم دین، قد آور صحافی، درجنوں عربی و اردو کتابوں کےمصنف حضرت مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی کا آج 16جنوری2019 کو فجر کے وقت انتقال ہوگیا۔

 

 

 

نہایت رنج والم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ عالم اسلام کے مشہور ومقبول عالم دین، قد آور صحافی، ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیم، صحیفہ الرائد کے رئیس التحریر، مجلہ البعث الاسلامی کے شریک ادارت، جنرل سکریٹری رابطہ ادب اسلامی، درجنوں عربی واردو کتابوں کے مصنف، مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے قابل وفاضل بھانجے اور ناظم ندوۃ العلماء وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی حضرت مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی کا آج 16 جنوری 2019 کو فجر کے وقت انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

 

اللہ تعالیٰ مولانا کی علمی ودینی خدمات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا کرے، آمین یا رب العالمین۔

 

حضرت مولانا واضح رشید حسنی صاحب کا انتقال دارالعلوم ندوۃالعلمااور محبین ندوۃ کا بڑا خسارہ ہے۔موصوف عالی صفات کے حامل اور سادگی میں عدیم المثال تھے۔ماہر انشاءپرداز اور مقبول استاذ تھے۔حضرت نے اپنے علم و کمال کے ذریعے ندوہ کی بھرپور خدمت کی۔اپنا سارا وقت ندوہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیئے وقف کر دیا تھا۔ یوں تو آج پورا ندوہ اور ندوہ کے متعلقین غمزدہ ہیں جس نے جہاں سنا وہیں دم بخود ہوکر رہ گیا۔اللہ سبھوں کو بالخصوص حضرت موصوف ؒ کے بڑے بھائی حضرت مولانا سید محمد الرابع حسنی ندوی ۔صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ۔ناظم ندوۃالعلما لکھنؤکو صبرجمیل عطا کرے۔بھائی تو بہت سارے ہم نے دیکھے لیکن بھائی پن دیکھنے کواس طرح نہیں ملا جو حضرت موصوفؒ اور حضرت مولانا رابع حسنی دامت برکاتہ کے مابین تھا۔دونوں آپس میں دو جسم ایک دل کی طرح تھے۔یقیناً آج ایک بھائی کو ایک بھائی کے کھونے کا غم ہم سب سے زیادہ ہوگا ان کی تعزیت کے لیئے الفاظ بھی معذرت خواہ ہیں۔ پھر بھی ہم اپنے رب کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں ویسا ہی صبر عطا کرے جو صبر اللہ نے سید کونین صلعم کے اس دنیا سے جانے کے بعد صحابہ کرام کو عطا کیا تھا۔ اللہ موصوفؒ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے۔۔آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے ۔آمین یا رب العالمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *