راجدھانی دہلی میں گرمی کے بعد اب امس نے لوگوں کو بے حال کیا

Share Article

 

دہلی این سی آر میں جمعہ کی صبح سے بھلے ہی آسمان میں بادل چھائے ہوں لیکن امس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 30.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو عام درجہ حرارت سے تین ڈگری زیادہ ہے۔

 

مقامی محکمہ موسمیات صفدر کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہوا میں نمی کی سطح 55 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ دن کے وقت دھول تیز ہوائیں چلنے کی پیشین گوئی ہے، اس کے ساتھ ہی دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیسلیس رہنیکا اندازہ ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جولائی تک راجدھانی دہلی میں دھول تیز ہوائیں چلیں گی۔ وہیں 14 جولائی کو آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کے ساتھگھن گرج کا امکان ہے۔ 15 جولائی سے لے کر 16 جولائی شہر میں ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *