اسکول کی چھت پر طالبہ نے لگائی آگ، حالت نازک

Share Article

 

سکھ پورا تھانہ علاقہ کے درگی پور میں جمعرات کی صبح ایک اسکول کی چھت پر بارہویں کی طالبہ نے خود کو آگ لگا لی جسے اساتذہ نے بیروآرباری پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا جہاں سے اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے طالبہ کی حالت نازک ہونے اسے پر وارانسی کے لئے ریفر کر دیا۔

جے نارائن انٹر کالج درگی پورمیں صبح کی دعائیہ مجلس کے بعد 12 ویں کی طالبہ گرام دھنوتی رہائشی نندنی اسکول کی چھت پر چلی گئی۔ اس نے خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ طالبہ کے چلانے کی آواز سن کر اسکول کے استاد چھت پر پہنچے اور آگ بجھائی۔ اساتذہ نے جھلسی ہوئی طالبہ کو ایمبولینس سے پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ اس وقت تک اس کے لواحقین بھی آ گئے۔

اطلاع ملتے ہی سکھ پورا پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس اور لواحقین طالبہ کو ضلع اسپتال لے گئے۔ وہاں سے طالبہ کو وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا۔ ضلع اسپتال پہنچے سکھ پورا تھانے کے انچارج ویریندر یادو نے بتایا کہ طالبہ نے کن وجوہات آگ لگائی، اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *