سری لنکا کے وزیر اعظم نے دی نریندر مودی کو مبارکباد

Share Article

 

بھارت میں 17 ویں لوک سبھا کے انتخابی نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مل رہی زبر دست جیت کے درمیان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرماسنگھے نے وزیر اعظم نریندر مودی کواس جیت کے لئے مبارک باد دی ہے۔

 

وکرم سنگھے نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں اس شاندار فتح کے لئے مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم آگے بھی آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں متعدد ترقیاتی اسکیموں میں ہندوستان کی مدد کر رہا ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تعلقات اور مضبوط کرنے کی سمت میں سر گرم ہیں۔ دونوں پڑوسی ملک دہشت گردی کے مسئلے پر متفق اور اس خاتمے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *