جنوبی ہند کی اداکارہ نے کیا تاج کا دیدار

Share Article

 

یہ لمحہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے: کاجل اگروال

جنوبی ہند اُور بالی ووڈ فلمو ںکی مشہور اداکارہ کاجل اگروال نے صبح کے وقت اپنے والد کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا۔کاجل جس وقت تاج محل میں داخل ہوئیں اُس وقت تک اُن کی شناخت کوئی نہیں کر سکا ، لیکن جب اس کی معلومات عام ہوئی تووہاں موجود تمام سیاحوں نے سیلفی لے کر فلم اداکارہ کو اپنے موبائل میں قید کر لیا، کاجل اپنے والد اُور دیگر کے ساتھ تاج کا دیدار کرنے کے لئے آگرہ تشریف لائی تھیں۔

Image result for The South Indian actress kajal agarwal
کاجل نے تاج محل کی حیرت انگیزنقاشی اُور اس کی خوبصورتی کو دیکھ کر کہا کہ واہ تاج ، تاج محل کے ہر لمحات کو یادگار بنانے کے لئے فلم اداکار ہ نے فوٹوسیشن بھی کروایا، تاج محل کے دیدار کے وقت ہوئے تجربات کو محکمہ آثار قدیمہ کی موجو دزائرین کی کتاب میں درج کئے۔کاجل نے کہا کہ تاج محل کو دیکھ کر پرجوش ہیں، اور یہ لمحہ ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

Image result for The South Indian actress kajal agarwal

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *