سماجوادی پارٹی نے کی الیکشن کمیشن سے ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت کی

Share Article

اتر پردیش میں اسمبلی کی 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پیر کی صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ وہیں کچھ بوتھ پر ای وی ایم خراب ہونے سے پولنگ شروع نہ ہونے کی بھی شکایات آرہی ہیں۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ امبیڈکرنگر ضلع میں 280 جلالپوراسمبلی کے بوتھ نمبر 200 پر ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہوسکی تھی۔ اسی طرح بارہ بنکی ضلع میں 269نمبر بوتھ جیدپور اسمبلی کے سلطان پور میں ،بوتھ نمبر 305 پر وی ایم خراب ہونے سے پولنگ متاثر ہے۔ 269 جیدپر اسمبلی حلقہ کے پرائمری اسکول باسا میں بوتھ نمبر 53 پر بھی ای وی ایم خراب ہے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس طرح کے معاملات پر فوری طور پر نوٹس لے کر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے، جس سے پولنگ بغیر کسی رکاوٹ سے جاری رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *