ان حسیناوں نے ادا کیا جسم فروش کا کردار

Share Article

بالی ووڈ کے اسٹارز اپنی بہترین اور چیلنچنگ اداکاری کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ اور ایسے میں بالی ووڈ کی اداکارائیں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ آپ کو بتاتےہیں کہ بالی ووڈ کی وہ مشہور حسینائیں جنہوں نے جسم فروش سے لے کر طوائف تک کے کردار ادا کئے۔ تو اسی طرز میں سب سے پہلا نام جو آتا ہے وہ ہے اداکارہ کرینہ کپور کا۔ سال 2004 میں آئی فلم ’چمیلی‘، جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان ایک جسم فروش کے کردار میں نظر آئی تھی۔ حالاںکہ فلم تو نہیں چلی تھی لیکن کرینہ کی اداکاری کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

 

 

 

 

وہیں سال 2015 میں آئی فلم ’بدلاپور‘ میں ایسا ہی کچھ کردار دیکھنے کو ملا۔ فلم میں اداکارہ ہما قریشی ایک سکس ورکر کے کردار میں نظر آئی تھی۔ تاہم وہ فلم میں کم ہی دکھائی دی لیکن ان کا ایک ایک سین بیحد دم دار تھا۔
ایک بار پھر کرینہ کپورجسم فروش کے کردار میں سال 2012 میں آئی فلم ’تلاش‘ میں دکھائی دی۔ اس فلم میں عامر اور رانی مکھرجی اہم کردار میں تھے۔ بڑے بڑے اسٹار ہونے کے بعد بھی فلم باکس پر آفس یہ فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بھی ایک مرتبہ اس کردار پر ہاتھ آزمایا۔ غور طلب ہے کہ سلمان خان کی اسٹار فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میں اداکارہ پریتی کو سکس ورکر کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں پریتی کے ساتھ رانی مکھرجی بھی اہم کردار میں تھی۔

بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بھی اپنے طویل فلمی کریئر میں طوائف کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ سال 2006 میں آئی فلم ’امراؤ جان‘ میں ایشوریہ نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس کو بچپن میں اغوا کر طوائف خانہ میں بیچ دیا جاتا ہے۔ اس فہرست میں سب سے آخر میں نام آتا ہے ودیا بالن کا، جی ہاں فلم بیگم جان میں ودیا نے بےحد بولڈ کردار ادا کیا۔ حالاںکہ فلم کو اتنی کامیابی نہیں ملی جتنی انہوں نے فلم ڈرٹی پکچر میں بولڈ سین کر بٹوری تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *