قطر کے امیر خلیج میں کشیدگی کم کرنے تہران پہنچے

Share Article

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد امام اتوار کوخلیج میں کشیدگی کم کرنے کے ارادے سے تہران پہنچے۔ انہوں نے وہاں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ خلیج میں کشیدگی کم کرنے کا ایک ہی راستہ ہے بات چیت ہو۔ قطر کے امیر شیخ حسن روحانی کے علاوہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت النہیان دیگر لیڈروں سے بھی ملے۔

شیخ تمیم کے امریکہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ ڈائیلاگ ہی امریکہ اور ایران کے درمیان بحران ختم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ شیخ تمیم کا ایران میں اس وقت دورہ ہو رہا ہے ، جب ایرانی قدس کمانڈر قاسم سلیمانی کی تین جنوری کو ایک امریکی حملے میں موت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ خلیج میں بحرعمان ، خلیج فارس اور ہورمج خلیج ایسے علاقے ہیں جہاں سے خام تیل اور گیس ایشیا کے مختلف ممالک کو سپلائی کی جاتی ہے۔

شیخ تمیم پہلے صدر مملکت ہیں جو امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ بحران کے بعد تہران پہنچے ہیں۔ حسن روحانی نے بھی پریس کانفرنس میں علاقے میں قیام امن پر زور دیا۔ تہران کے بعد شیخ تمیم بن حمد مسقط کے لئے روانہ ہو گئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *