ٹرمپ کے دعوے پرمودی کی خاموشی پرکانگریس نے اٹھائے سوال

Share Article

 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر پر کیے گئے دعوے کے بعد سے حزب اختلاف مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جاگ جانے اور ٹرمپ کے بیان کو جھوٹا قرار دینے کا چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے پیر کی شب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ سے قبل ایک پریس کانفرنس سے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ان سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ثالثی کرنے کی پیشکش کی تھی۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’ہمارے وزیر اعظم کب جاگیں گے اور اگر صدر ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں تو کیا وہ اسے جھوٹ قرار دیں گے؟ یا سچ میں وزیر اعظم نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش کی ہے؟‘‘

Image result for modi sad pic

وہائٹ ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ میٹنگ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’میں دو ہفتہ پہلے وزیر اعظم مودی کے ساتھ تھا، ہم نے اس مسئلہ پر بات کی اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کہا، ’’کیا آپ ثالثی کریں گے؟ میں نے کہا، ’کہاں‘۔ انہوں نے کہا، ’کشمیر میں‘ کیوںکہ کئی سالوں سے چلتا آ رہا ہے۔ میں حیران تھا کہ یہ کتنے سالوں سے چل رہا ہے، جس پر عمران خان نے بیچ میں کہا، ’ 70 سالوں سے‘۔ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ (ہندوستان) اسے حل کرنا چاہتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ (پاکستان) بھی اسے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اگر میں اس میں تعاون کر پاو?ں تو مجھے ثالثی کر کے خوشی ہوگی۔ ‘‘سرجے والا نے اس دعوے پر وزیر اعظم کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے وزیر اعظم اس پر خاموش کیوں ہیں ان دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی۔ خاص طور پر جب یہ ہماری خود مختاری کو متاثر کرنے والی بات ہے۔ ‘‘

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *