وزیر اعظم سے ملے گجرات، تریپورہ اور ناگالینڈ کے گورنر

Share Article

 

وزیر اعظم نریندر مودی سے جمعرات کے روز گجرات، تریپورہ اور ناگالینڈ کے نئے گورنروں نے الگ الگ رسمی ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، تریپورہ کے گورنر رمیش بیس اور ناگالینڈ کے گورنر آر این روی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کر اپنی ریاستوں سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم سے آج ملاقات کرنے والے تینوں گورنروں کی تقرری صدر رام ناتھ کووند نے گزشتہ ماہ تیسرے ہفتے میں کی تھی۔ صدر نے 15 جولائی کو ہماچل پردیش کے گورنر آچاریہ دیوورت کو منتقل کر گجرات کا گورنر مقرر کیا تھا۔ وہیں 20 جولائی کو کپتان سنگھ سولنکی کی جگہ سابق بی جے پی ایم پی رمیش بیس کو تریپورہ اور ناگالینڈ کے گورنر پدمنابھ بال کرشن آچاریہ کی جگہ آر این روی کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *