وزیر اعظم نے ملک کا دنیا میں وقار بڑھایا: امت شاہ

Share Article

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری دنیا میں ملک کا وقار بڑھایا ہے۔ وہ جہاں جاتے ہیں، پورا احاطہ مودی مودی کے نعروں سے گونج اٹھتا ہے۔ انہوں نے پورے ملک کو متحد رکھنے کا کام کیا ہے۔ شاہ نے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے بی جے پیعظیم اتحاد کو ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

امت شاہ نے یہ بات جمعرات کے روز سانگلی ضلع میں واقع جت اسمبلی حلقہ میں بی جے پی اتحاد امیدوار ولاس راو? جگتاپ کی انتخابی مہم میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک میں دو نشان ، دو پردھان، دو ودھان کو اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے غیر مو?ثر ہونے کے بعد کہیں بھی گولی تک نہیں چلی ہے۔ اس سے پہلے کی حکومتیں کہتی تھیں کہ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد خون خرابہ ہو جائے گا۔

بی جے پی صدر شاہ نے کہا، کشمیر میں حالات معمول پرہیں۔ وزیر اعظم نے سردار بلبھ بھائی پٹیل کے خواب کوشرمندہ? تعبیر کردیا ہے۔ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے والا پاکستان دنیا میں تنہا پڑ گیا ہے۔ کانگریس این سی پی اس کی مخالفت کرتی ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ سانگلی کے عوام شرد پوار اور راہل گاندھی سے یہ پوچھیں کہ قومی مفاد سے جڑے سوالوں کی مخالفت آخر کیوں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو وطن پرستی کے مسائل پر ہمیشہ حکومت کے ساتھ رہتی تھی۔

امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی گزشتہ پانچ سال میں تیزی سے ہوئی ہے۔ اس سے پہلے کی حکومت نے اپنے 15 سال کی مدت میں مہاراشٹر کی ترقی کو روک کر رکھ دیا تھا۔ اب مرکز اور ریاستی حکومت کے ڈبل انجن سے ریاست کے تمام زیر التوائ￿ منصوبوں کو رفتار ملی ہے۔ مہاراشٹر کے جن علاقوں میں پانی نہیں مل پاتا تھا، وہاں پانی پہنچانے کا کام وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے بھی اس سلسلہ میں بات کی ہے۔ شاہ نے دیویندر فڑنویس کی تعریف کی اور انہیں ترقی کے خواہاں اور محتاط وزیر اعلیٰ بتایا اور ان کی حکومت بنانے کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *