وزیر اعظم نے’من کی بات‘ میں کی ہندوستان کو پلاسٹک سے آزاد بنانے کی اپیل کی

Share Article

 

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں سے ہندوستان کو پلاسٹک سے آزادبنانے کے لئے تحریک شروع کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کو منانے کے لئے تہوار کا اعلان کرتے ہوئے ہم وطنوں سے پلاسٹک کے خطرے سے نمٹنے اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو ختم کر نے کے لئے عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ میں کہاکہ ہندوستان ایک بڑے جشن کی تیاری میں مصروف ہے اور ہندوستان ہی نہیں، پوری دنیا میں بھی اس کی بحث ہے۔ میں بات کر رہا ہوں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کی۔ ایسے میں معاشرے کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سال گاندھی جینتی کوہندوستان کو پلاسٹک سے آزاد کرکے منائیں۔

جون میں وزیر اعظم کی دوسری میعاد شروع کرنے کے بعد یہ ان کی ریڈیو پر تیسری نشریات ہے۔

انہوں نے کہا، گزشتہ چند سالوں میں ہم 2 اکتوبر سے پہلے تقریبا ًدو ہفتوں تک ملک بھر میں ’حفظان صحت‘ مہم چلاتے ہیں۔ اس بار یہ 11 ستمبر سے شروع ہو جائیگی۔ مودی نے اس دوران لوگوں سے اپنے ارد گرد عوامی مقامات پر حفظان صحتمہم چلا نے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار گاندھی جینتی پر ہم انہیںنہ صرف کھلے میں رفع حاجتسے آزاد ہندوستان وقف کریںگے بلکہ اس دن پورے ملک میں پلاسٹک کے خلاف نئی عوامی تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *