وزیر اعظم نے اورمانجھی کے آرا کیرم گاؤں کے لوگوں کو دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ‘من کی بات’ پروگرام میں پانی کے تحفظ کے لئے جھارکھنڈ کے رانچی کے اورمانجھی ڈویزن کے آراکیرم گاؤں کا مثال پورے ملک کے سامنے رکھتے ہوئے گاؤں والوں کو مبارک باد دی ہے۔
جھارکھنڈ میں پانی کاتحفظ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکاہے ۔
وزیر اعلی رگھوور داس نے بھی اراکیرم گاؤںوالوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پانی کا تحفظ ایک عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے۔ رانچی کے اراکیرم گاؤں کے لوگوں نے پورے ملک کے سامنے مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعلی نے پانی کے تحفظ کے شعبے میں جھارکھنڈ کی کوششوں کو قومی سطح پر لانے کے لئے وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی نے گزشتہ سال اسی گاؤں میں انسداد منشیات سینٹر کا اعلان کئے جانے پر گاؤں میں چوپال لگا کر انہیں مبارک باد دی تھی اور لوگوں کو پانی تحفظ کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- سعودی عرب: ریسٹورنٹس میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے کی پابندی ختم - December 9, 2019
- سعودی عرب :حرمین ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز - December 9, 2019
- حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں مابین باہمی تعاون کا معاہدہ - December 9, 2019