صدر، نائب صدر نے 26/11 کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

Share Article

 

صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی 11 ویں برسی پر متاثرین کو یاد کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کی تمام شکلوں کو شکست دینے کے لئے پابند عہد ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ پیغام میں کہا’ممبئی دہشت گرد انہ حملوں کی 11 ویں برسی پر، ہم سبمتاثرہ خاندانوں کو یاد کرتے ہیں۔مشکور قوم ان سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی۔ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست گے‘۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا،2008میں ممبئی میں ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کی برسی کے موقع پر ہلاک شہریوں کویاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *