صدر اور وزیر اعظم کیرالہ کے لوگوں کوا ونم کی مبارک دی

Share Article

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روزا ونم تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار تمام زندگی میں خوشیاں اور خوشحالی لے کر آتا ہے۔

صدر کووند نے ٹویٹ کر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اونم تہوار کے موقع پر بھارت اور بیرون ملک میں رہ رہے کیرالہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات اور کومبارکبادی۔ انہوں نے کہا کہ فصل تیار ہونے کے موقع پر منایا جانے والا یہ تہوار ہم سب کے لئے بے شمارخوشیاں اور خوشحالی لے کر آتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بھی ٹویٹ کر کیرالہ کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں متمنی ہوں کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں خوشی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کے احساس کو آگے بڑھائے۔ کیرالہ کے وائناڈ سے ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اونم کے موقع پر سب کو نیک خواہشات دیں‘۔ کیرالہ میں فصل تیار ہونے کے موقع پر یہ تہوار منایا جاتا ہے جو دس دنوں تک چلتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *