فلم ’دی اسکائی از پنک‘ کا پوسٹر جاری، کل ریلیز ہوگا ٹریلر

Share Article

 

فلم ’دی اسکائی از پنک‘ کا پہلا پوسٹر جاری ہو گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 10 ستمبر کو صبح 10 بجے ریلیز ہوگا ۔ پوسٹر میں بالی ووڈ اداکارہ پریاینکا چوپڑا اداکار فرحان اختر کے کندھے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ فرحان کے ساتھ زائرہ ا وسیم اور روہت شراف دوڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ فلم ’دی اسکائی از پنک‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم ’دی اسکائی از پنک‘ پہلا پوسٹر شیئرکیا ہے۔ ترن آدرش نے ٹویٹ کیا- فلم’دی اسکائی از پنک ‘کا ٹریلر 10 ستمبر کو جاری ہوگا۔ سونالی بوس کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں پرینکا چوپڑا جونس، فرحان اختر،زائرہ ا وسیم اور روہت شراف نظر آئیں گے۔ فلم کو آرایس وی پی اور رائے کپور فلمس نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 11 اکتوبر 2019 ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم’دی اسکائی از پنک‘ کا پوسٹر شیئر کر ٹویٹ کیا- ’ہم کل صبح 10 بجے آپ کے لئے لا رہے ہیں فلم’ دی اسکا ئی از پنک ‘کا ٹریلر۔

اس سے پہلے پرینکا نے سوشل میڈیا پر فلم کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں فرحان اور پرینکا ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ پرینکا نے لکھا تھا-’محبت اور بہت کچھ ملا کر بنایا ہے۔ فلم ‘دی اسکائی از پنک’ سے وابستہ رہیں۔

فلم ’دی اسکائی از پنک‘ موٹیویشنل اسپیکر عائشہ چودھری کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کا ڈائریکشن شونالی بوس نے کیا ہے۔ ایس کے گلوبل اور پرپل پیبل پکچرس کے ساتھ مل کر فلم کو آرایس وی پی اور رائے کپور فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ نک جونس کے ساتھ شادی کے بعد پرینکا چوپڑا کی ’دی اسکائی از پنک‘ پہلی فلم ہو گی ۔ پرینکا چوپڑا آخری بار 2016 میں پرکاش جھا کی فلم’جے گنگا جل‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہیں فلم’دی اسکائی از پنک‘، دنگل گرل زائرہ وسیم کی آخری فلم ہو سکتی ہے کیونکہ کچھ دنوں پہلے زائرہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *