پہاڑی ریاستوں کے درمیان سکم میں ترقی کا ماڈل بننے کے امکانات: صدر

Share Article

صدر رام نا تھ کووند نے کہا کہ ملک کی پہاڑی ریاستوں کے درمیان سکم میں ترقی کا ماڈل ریاست بننے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو دارالحکومت گنگٹوک کے مرکز میں منعقد سکم مرکزی یونیورسٹی کے 39 ویں کانووکیشن میں کہی۔

انہوں نے کہا ‘سخت آب و ہوا اورخصوصی قدرتی معدنیات سے مالا مال ریاست سکم کا جموں و کشمیر، لداخ علاقے سے لے کر اروناچل پردیش تک کے پہاڑی ریاستوں میں خاص جگہ ہے۔اس موقع پرکووند نے سکم مرکزی یونیورسٹی کے طلباء اور ریسرچ اسکالروں کو ڈگری اور تمغے دیئے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے 11 بہترین طلباء کو ڈگری اور تمغے سے نواز کر کنووکیشن کاآغاز کیا۔

صدر نے طلبہ، ریسرچ اسکالروںاور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ آج سے آپ اپنی زندگی کا اہم باب ختم کرکے ذمہ داریاں اور چیلنجوں کے دنیا میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی سے نکل کر اچھا روزگار حاصل کرنا اور زندگی میں نئی نئی بلندیوں کو چھونے کی کوشش کرنا ہے۔ لیکن، آپ کو ان سب سے ہٹ کر ایک بہتر انسان بننے کی راہ سے ہٹنا نہیں ہے۔ تعلیم کا مقصد بہتر انسان بننا ہی تو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو سماجی ذمہ داری کے لئے فعال بننا چاہئے۔ یونیورسٹی کے طالب علم صفائی، حفظان صحت، غذائیت اور دیگر فلاحی منصوبوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کا کام کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی پاس کے دیہات کو گود لے کر اس کی ترقی میں تعاون کر سکتی ہیں۔

صدرجموریہ کووند نے سکم کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اعلی تعلیم ایسا موضوع ہے، جس میں میری خصوصی دلچسپی رہی ہے۔ میرے دور اقتدار میں اعلی تعلیم ترجیح کا شعبہ رہا ہے۔سکم اور سکم کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہاں کے لوگو ںکا سینس اور مہمان نوازی کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ تعلیم، صحت، صفائی، جنگلی حیات کے تحفظ میں سکم نے مثال پیش کی ہے۔ سکم نے بھائی چنگ بھوٹیا، نرمل چھیتری جیسی فٹ بال کھلاڑی اور ترندیپ رائی جیسے تیر انداز ملک کو دیئے ہیں۔ اس پر ملک کو فخر ہے۔ ۔انہوں نے صاف بھارت میں سکم کو ملی کامیابی کیلئے گورنر اور وزیر اعلی کو مبارکباد دی. ۔

انہوں نے کہا، ‘نامیاتی کاشتکاری کے ذریعے سکم نے ملک میں مثال پیش کی ہے۔، یہ سفر جاری رہے، اس کے لئے یونیورسٹی کے طلباء کو یہ پیغام ملک بھر میں لے کر جانا چاہئے۔ ہمارا ملک نامیاتی کاشتکاری اور آلودگی سے پاک معاشرے کا رہبر بنے، ہمارا یہی عزم ہونا چاہئے۔’

صدر ہفتہ کو سکم کے دو روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ کنووکیشن کے بعد وہ دارالحکومت گنگٹوک کے پاس لبنگ واقع فوج کے ہیلی پیڈسے ہیلی کاپٹر سے واپس لوٹے۔ صدر کے ساتھ ملک کی خاتون اول سویتا کووند بھی ہیں۔ تقسیم اسناد تقریب میں گورنر گنگا پرساد، وزیر اعلی پی ایس گولے، اسمبلی صدر، انسانی وسائل محکمہ کے وزیرو دیگر یونیور سٹی کے طلبہ و حکام موجود رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *