ہندوستان کے اس قدم سے بوکھلایا پاکستان کرکٹ بورڈ

Share Article

 

اکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان میں کرکٹ کلب آف انڈیا کے ذریعہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹر ہٹائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

 

Image result for pakistan cricket board

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان میں کرکٹ کلب آف انڈیا ( سی سی آئی ) کے ذریعہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹر ہٹائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ 14 فروری کو جیش محمد کے ذریعہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی شہادت کے بعد سی سی آئی نے ہفتہ کو عمران خان کی فوٹو کو ڈھکنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

 

Image result for bcci

اس کے ایک دن بعد پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے موہالی میں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی کرکٹروں کے پوسٹر ہٹا دیئے جبکہ پیر کو جے پور کے سوائی مان سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی پاکستانی کرکٹروں کی تصویروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
یہ سب واقعات کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر وسیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ نے ہمیشہ لوگوں اور ملکوں کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان سپرلیگ کی ڈیجیٹل کوریج کو بلاک کردینا ، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کے دیگر بڑے کرکٹروں کے پوسٹر تاریخی مقامات سے ہٹا دینا کافی مایوس کن ہے ۔

 

Image result for wasim khan pcb

وسیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی اس معاملہ کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی کی 28 فروری کو ہونے والی میٹنگ میں بھی اٹھائے گا ۔ خیال رہے کہ آئی ایم جی ریلائنس پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی مخالفت میں پاکستان سپر لیگ کی نشریات سے الگ ہوگیا ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *