’اوکھی‘ طوفان ممبئی کی جانب بڑھ رہاہے

Share Article
okhi-tufan
شمالی ہندوستان میں ’اوکھی‘ طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔بتایاجارہاہے کہ ’اوکھی‘ کا اثرممبئی اورمہاراشٹرکے دوسرے ساحلی علاقوں میں دکھ سکتاہے۔احتیاطاً ممبئی کے اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اوکھی طوفان آج 5دسمبرکوشام ممبئی سے نزدیک ہوگا اوراس کااثرممبئی اوراس کے آس پاس کے علاقو ں پرپڑے گا۔اس کے باعث ممبئی محکمہ موسمیات نے سمندرسے قریبی علاقوں میں رہنے والوں کواحتیاط برتنے کے ہدایت دےئے ہیں۔یہ طوفان گجرات کے کھنبھات کی کھاڑی کی جانب بڑھ رہاہے اوراس کے 6دسمبرکوسمندرسے ٹکرانے کاخدشہ ہے۔
قابل توجہ ہے کہ آفشیل بیان میں بتایاہے کہ مرکزی سرکارنے 10کوسٹ گارڈ شپ،6جہاز،چارہیلی کاپٹراورفوجیوں کے دس جہازوں کوبچاؤ اورراحتی کام کیلئے لگایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *