نکسلیوں نے اپنے ہی کمانڈرکا قتل کیا

Share Article

 

کرندل تھانہ علاقہ کے ہرولی گاؤں میں نکسلیوں نے اپنے ہی ایک ساتھی کی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ مرنے والے کی شناخت نکسلی ملیشیا پلاٹون کمانڈر منگل کے طور پر ہوئی ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پیر کے روز نکسلی ملیشیا پلاٹون کمانڈر منگل کے قتل کے ساتھ ہی نکسلیوں نے دو دیہی باشندوں کی بھی پٹائی کی ہے۔ اس کے بعد ان دونوں کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا۔ دو دن پہلے ان دیہی باشندوں کو نکسلیوں نے اغوا کیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نکسلی ملیشیا پلاٹون کمانڈر منگل کی لاشیں کی برآمدگی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *