بی جے پی لیڈر کا قتل، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی

Share Article

 

سرینگر، 05 مئی اننت ناگ-پلوامہ پارلیمانی سیٹ کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ سے دو دن پہلے دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر کوگولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کی سبھی سیاسی جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے۔

 

Image result for The murder of BJP leaders, political parties condemned

سنیچر کی رات دہشت گردوں نے اننت ناگ ضلع کے بی جے پی نائب صدر گل محمد میر عرف اٹل گل ولد عبدالکریم میر کی گولی مار کر قتل کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دھڑ پکڑ کے لئے تلاشی مہم شروع کررکھی ہے۔

 

Image result for The murder of BJP leaders, political parties condemned

پولیس کے مطابق بی جے پی ضلع نائب صدر گل محمد میر سنیچر کی رات جب گھر ڈرو پہنچے، تبھی وہاں آئے کچھ دہشت گردوں نے خاندان کو لوگوں کو ایک طرف کھڑا کرکے میر کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ بعد میں ان کی کار لے کر فرار ہو گئے۔ لواحقین انہیں اننت ناگ ضلع کلینک لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

 

Image result for The murder of BJP leaders, political parties condemned

اس واقعہ کی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون، کانگریس کے ریاستی ترجمان روندر شرما سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سخت مذمت کی ہے۔
اننت ناگ-پلوامہ پارلیمانی سیٹ کے بی جے پی امیدوار ایم ایل صوفی یوسف نے کہا کہ میر کشمیر میں بی جے پی کے ایک مضبوط ستون تھے جو ہمیشہ سے دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔ وہ سال 2008-2014 میں ڈرو اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہ پہلے کشتواڑ میں بھی دہشت گردوں نے بی جے پی لیڈر پریہار برادران کے قتل کرنے کے بعد آر ایس ایس لیڈر چندرکام کو بھی گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *