19 جون 2020 کو ریلیز ہوگی فلم’ممبئی ساگا‘ ۔

Share Article

 

فلم ’ممبئی ساگا‘ کے فلم ساز نے جمعہ کے روزفلم کا پوسٹر جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم ریلیز ڈیٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سنجے گپتا کر رہے ہیں۔ فلم ’ممبئی ساگا‘ 19 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔ پوسٹر میں بندوق اور رائفل کی فیکٹری کی چمنیوں سے دھوئیں کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں جان ابراہم، عمران ہاشمی، جیکی شراف، سنیل شیٹی،پرتیک ببر، گلشن گروور، روہت رائے، سمیر سونی اور امول گپتے جیسے بڑے فنکاروں کی فوج ہے۔ ’ممبئی ساگا‘ گینگسٹر ڈرامہ فلم ہے۔

Image result for The movie 'Mumbai Saga' will be released on June 19, 2020.

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آرش نے ٹوئٹر پر فلم ’ممبئی ساگا‘ کا پوسٹر اشیئرکیا۔ ترن نے ٹویٹ کیا-جان ابراہم، عمران ہاشمی، جیکی شراف، سنیل شیٹی، پرتیک ببر، گلشن گروور، روہت رائے، سمیر سونی اور امول گپتے کی فلم ’ممبئی ساگا‘ 19 جون 2020 کو ریلیز ہوگی … بھوشن کمار، کرشن کمار، انورادھا گپتا اور سنگیتااہیر کے ذریعہ پروڈیوس کی گئی۔

Image result for The movie 'Mumbai Saga' will be released on June 19, 2020.

فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا نے سوشل میڈیا پر فلم ’ممبئی ساگا‘ کا پوسٹر شیئرکیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا 9 جون 2020. ہمارے پاس ایک تاریخ ہے! ۔سنجے گپتا جرم کی دنیا پر مبنی فلمیں بنانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ سنجے گپتا کانٹے، مسافر، زندہ، شوٹ آئوٹ ایٹ لوکھنڈ والا، قابل جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ سنجے گپتا کے ساتھ جان ابراہم کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *