پھر سے ماں بنیں ایشا دیول

Share Article
Isha Deol became mother for second time, gave birth to a baby girl

 

دھرمیندر اور ہیما مالنی کے خاندان میں پیر کے روز ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی، جب ان کی بیٹی ایشا دیول نے اپنی دوسری اولاد کی حیثیت سے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اس کا نام مرایا رکھا گیا ہے۔ اس وقت اسپتال میں ایشا کے شوہر بھرت اور ان کی ماں ہیما مالنی موجود تھے۔

Image result for Esha Deol hot

خبروں کے مطابق، ماں اور نوزائیدہ بیٹی مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھرمیندر اس وقت پنویل واقع اپنے فارم ہائوس پر تھے۔ دوبارہ نانا بننے کی خوشخبری ملنے کے بعد وہ ممبئی آئے اور اپنی نواسی کو دیکھنے پہنچے۔ ایشا نے سوشل میڈیا پر دوسری بیٹی کے یوم پیدائشکی خوش خبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔

Image result for Esha Deol hot

موصولہ معلومات کے مطابق، ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں ایشا نے اپنی دوسری بیٹی کو جنم دیا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں اپنی دوسری پریگنینسیکا انکشاف کرتے ہوئے بڑی بیٹی کے نام سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ جلد ہی بڑی بہن بننے جا رہی ہے۔ اکتوبر 2017 میں ایشا کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کا نام ارادھیا رکھا گیا تھا۔ 2012 میںایشا کی شادی تاجر بھرت تختانی سے ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پرایشا کو دوسری بیٹی کی ماں بننے پر مسلسل مبارکباد دی جا رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *