یوگی آدتیہ ناتھ گئو رکشھا کے لئے کر رہے گمراہ کن پروپیگنڈہ: آر ایل ڈی

Share Article

 

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گئو رکشا کے لئے گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے قائم گوشالاؤں میں آج تک گائے اور بچھڑوں کے لئے مناسب چارے کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

 

آر ایل ڈی کے ریاستی ترجمان سریندرناتھ ترویدی نے یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گئو حفاظت کے لئے گمراہ کن پروپیگنڈے کر رہے ہیں، جبکہ مرکز کی بی جے پی حکومت سالانہ گوشت کی برآمد سے ہزاروں کروڑ روپے کماتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈبل انجن کی حکومت ڈبل چال چل کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ قائم کئے گئے گؤشالاؤں میں آج تک گائے اور بچھڑوں کے لئے مناسب چارے کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔ پوری ریاست میں ہزاروں جانور بھوک سے مر گئے۔ آوارہ جانوروں نے کسانوں کے خون پسینے سے سینچی گئی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔پھر بھی وزیر اعلی یوگی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ابھی وزیر اعلی ایسے گایوںکی پرورش کے لئے کسانوں کو 900 روپے دینے کا لالچ دے رہے ہیں۔

 

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی کو گایوں کے تحفظ کی ذرا بھی فکر ہے تو مرکزی حکومت کو بیف کی برآمد پر روک لگانے کی تجویز اپنی اسمبلی سے پاس کراکر بھیج دیں۔ مرکزی حکومت اس کو عوام کا احساس سمجھ کر قبول کرے اور برآمد پر فوری روک لگائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اب گائے کو قومی جانور قرار دینا چاہئے،کیونکہ ملک میں اگر گنگا کا اہم مقام ہے تو گوماتا کا بھی ہے۔ حکومت کو اب دوہرا پیمانہ نہیں اپنانا چاہیے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *