اننت ناگ میں دوبارہ شروع ہوئے تصادم میں ایک میجر اور دو جوان زخمی

Share Article

 

اننت ناگ ضلع کے اکنگام میں پیر کو سکیورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اس تصادم میں فوج کا ایک میجر اور دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو 92 بیس اسپتال بادامی باغ پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کاعلاج چل رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک تصادم جاری ہے۔

 

اننت ناگ کے اکنگام میں پیر کی صبح سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ڈھیر کرنے کے بعد علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خدشہ کے سبب تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس میں فوج کے ایک میجر اور دو جوان زخمی ہو گئے۔ فی الحال سکیورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

 

وہیں ہلاک دو دہشت گردوں کی لاشوں کے ساتھ بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اسی درمیان انتظامیہ نے تصادم کو دیکھتے ہوئے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان نے دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت محمد اسلم ڈار ساکن ریڈوانی کلنگام کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت ہونی باقی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *