دہلی کی طرز پر بھوپال میں بھی کھلیں گے محلہ کلینک، 2 دسمبر سے ہوگا آغاز

Share Article

 

بھوپال، ملک کی راجدھانی دہلی کی طرز پر اب مدھیہ پردیش میں بھی گلی گلی محلہ کلینک کھلنے والے ہیں۔ کمل ناتھ حکومت پوری ریاست میںسنجیونی کلینک کھولنے کا منصوبہ لے کر آئی ہے، جس کے تحت سب سے پہلے دارالحکومت بھوپال میں یہ کلینک کھولے جائیں گے۔

صوبہ کا پہلا سنجیونی کلینک بھوپال کے پریہ درشنی شہر میں تیار کر لیا گیا ہے، جس کی شروعات 2 دسمبر کوہوگی۔ وزیر صحت تلسی سلاوٹ، تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما اور شہری انتظامیہ کے وزیر جے وردھن سنگھ سنجیونی کلینک کی شروعات کریں گے۔ سنجیونی کلینک میں ڈاکٹر، فارماسسٹ اور نرسنگ اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔روزانہ صبح 8 بجے سے شام آٹھ بجے تک کلینک کھلے رہیں گے۔ جس میں مریضوںکی جانچ، علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ بھوپال کے بعد پوری ریاست میں اس کی توسیع ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *