روپے کا لالچ دے کر بزرگ عورت سے ٹھگے سونے کے زیورات

Share Article

 

نئی دہلی، 26 مئی ۔ مغربی دہلی کے ہری نگر علاقے میں ایک بزرگ خاتون کو روپے کا لالچ دے کر ٹھگوں نے ان سے سونے کے زیورات ٹھگ لئے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ٹھگ موقع سے فرار ہو گئے۔ ٹھگی کا پتہ چلنے کے بعد متاثرہ نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس متاثرہ کے ذریعہ بتائے گئے حلیہ کی بنیاد پر ٹھگوں کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق اوشا (65) خاندان کے ساتھ ہندنگر میں رہتی ہے۔ شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز دوپہر میں وہ ڈی ڈی یو ہسپتال میںآنکھ کی جانچ کروانے گئی۔ ہسپتال میں چیک اپ کروانے کے بعد وہ ہسپتال سے باہر آئی۔

 

ہسپتال کے باہر تین نوجوان آپس میں بات کر رہے تھے۔ دو نوجوان تیسرے نوجوان کی طرف اشارہ کرکے بات کر رہے تھے کہ یہ فیکٹری سے بھاگ کر آیا ہے۔ اس نے اپنے مالک کا سامان بھی چرایا ہے۔ اسی درمیان ایک نوجوان نے متاثرہ سے بات چیت شروع کی اور بتایا کہ یہ نوجوان گجرات جائے گا۔ اگر اسے کچھ روپے دیں گی تو یہ اپنا سامان دے گا۔ اسی درمیان ایک نوجوان نے مذکورہ نوجوان کیجیب چیک کیا تو اس میں 500-500 کے نوٹ دکھائی دیے۔ اس کے بعد ٹھگ نے متاثرہ کو ایک آٹو میں بٹھایا اور اس کے گھر کے قریب اتار دیا۔

 

متاثرہ کا الزام ہے کہ ٹھگوں نے راستے میں اس سے سونے کے کڑے اور انگوٹھینکلوا کر اسے ایک رومال میں باندھ دیا تھا۔ اترتے وقت مذکورہ ٹھگوں نے پیکٹ اور رومال واپس دیا اور چلے گئے۔ گھر آکر متاثرہ نے رومال کھولا تو اس میں جعلی سونے کے زیورات تھے۔ ساتھ ہی پیکٹ میں کاغذ کی ردی بھری ہوئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *