رشوت لیتے ہوئے داروغہ پکڑا گیا

Share Article

 

ضلع میں منگل کے روز اینٹی کریپشن ٹیم کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ٹیم نے ڈیراپورتھانے کی ایک چوکی میں تعینات داروغہ کو آٹھ ہزار کی رشوت لیتے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

 

ایس ایس پی اینٹی کریپشن راجیو ملہوترا کی ہدایت میں منگل کو اینٹی کریپشن کی کانپور شہر اور آگرہ یونٹ نے اشتراک کاروائی کرتے ہوئے ایک داروغہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ضلع کے ڈیراپور تھانہ کے تحت کاندھی چوکی میں تعینات داروغہ جتیندر سنگھ کو آٹھ ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم داروغہ شکایت کنندہ سے ایک معاملے میں دفعہ کم کرنے کے لیے روپے کی مانگ کی تھی،جس پر شکایت کرنے والے نے اینٹی کریپشن کو اس کی اطلاع دی اور وہاں سے ایک ٹیم بنائی گئی۔ جیسے ہی داروغہ کے ہاتھ میں شکایت کنندہ نے روپے دیے ، ٹیم نے اسے گرفتار کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ۔ ملزم داروغہ کو جیل بھیج دیا گیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *