جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوروزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

Share Article
sports-day
زندہ قومیں اپنی تہذیب وثقافت کا اظہار مختلف شکلوں سے کیا کرتی ہیں۔موجودہ دور میں اس کی ایک شکل ’’اسپورٹس ڈے ‘‘کا انعقاد ہے ،جس کا مقصد طلبہ و طالبات کی ذہنی و جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں مسابقتی جذبہ کو پروان چڑھانا ہے۔‘‘ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد ارشد،ایڈوائزربزم طلبہ،شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے گذشتہ روز بزم طلبہ کی جانب سے منعقد ’’دوروزہ اسپورٹس ڈے‘‘ کے پہلے دن کیا۔انہوں نے مزید فرمایاکہ اسلام نے تفریح اور کھیل کود کی نہ صرف پوری اجازت دی ہے بلکہ مختلف حدیثوں کے ذریعے اس میں رہ نمائی بھی کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    آئی پی ایل سیزن 11 19مسلم کھلاڑی نمائندگی کریں گے

 

انہوں نے دو دن تک چلنے والے اس پروگرام کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز کے مختلف شعبوں کے درمیان بیٹ منٹن ،کرکٹ ،والی بال ،ٹیبل ٹینس ،۲۰۰ اور ۴۰۰ میٹر ریس وغیرہ کے مقابلے ہوں گے اور فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔واضح رہے کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے بزم طلبہ کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ہیومنیٹیزکی تاریخ میں اس دو روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقادپہلی بار ہوا ہے۔ اس ’’اسپورٹس ڈے‘‘ کے انعقاد میں ڈاکٹر محمد ارشد اور ان کے رفقاء کے علاوہ عمر مبین اعظمی،ابوسالم اعظمی،محمد حسان،فوزیہ پروین،سیدہ فاطمہ،فضامظفر شاہ،حفصہ بیگم، نیہا رحمن،عاتکہ اختر،عامر فہد،لعل چاند،شمشیر عالم،محمد طاہر،عالمہ اسلام،محمد راحیل اعظمی،ابوسالم یحییٰ اعظمی،انضمام القیوم اعظمی،عبدالرحمن اعظمی،گل فشاں،جویریہ اور اقبال رضا وغیرہ کا اہم کردار رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں    مرکزی حکومت جامعہ ملیہ اسلامیہ کواقلیتی درجہ دینے کے حق میں نہیں
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *