sudais

الحرمین ا لشریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور اس کی یہ شناخت کبھی ختم نہیں گی۔ الحرمین الشریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے۔ یہ رسول اکرمﷺ کی جائے اسراء بھی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی مملکت شاہ عبد العزیز سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک مملکت کے تمام فرمانرواو?ں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here