عالمی کرکٹ کپ2019: ہندوستانی ٹیم کا اعلان 15اپریل کوہوگا

Share Article

world-cup

انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)عالمی کپ ۔2019 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان 15 اپریل کو ہوگا۔ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اگلے پیر کوممبئی میں بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی میٹنگ کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد عالمی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ آئی سی سی عالمی کپ ۔2019 کا پہلا مقابلہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا اور جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 14 جولائی کو ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی عالمی کپ ۔2019 دمداردعویدار مانا جا رہا ہے۔ لیکن ٹیم کا مڈل آرڈر سلیکشن کمیٹی کیلئے تشویش کا موضوع ہے۔

ہندوستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 5 جون کو اپنا پہلا مقابلہ کھیلے گی۔ جبکہ پاکستان سے 16 جون کو مقابلہ ہوگا۔ وہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم عالمی کپ سے پہلے نیوزی لینڈ سے 25 مئی اور بنگلہ دیش سے 28 مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *