معہد علی بن أبی طالب اور شعبہ عربی کے طلباء کی سالانہ انعامی انجمن کا افتتاح 

Share Article
anjuman

نئی دہلی: جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ بہار کے زیر نگرانی چلنے والے جنوبی دہلی کے علاقہ جیت پور میں واقع مشہور و معروف تعلیمی وتربیتی ادارہ معہد علی بن أبی طالب لتحفیظ القرآن الکریم اور شعبہ عربی میں سالا نہ ا نجمن9تا 11مارچ 2019ء بروزسنیچر تاسوموار منعقد ہورہی ہے جس کا اختتامی اجلاس رئیس الجامعہ ف مولانامحمد اظہر مدنی کی زیر صدارت منعقد ہوگاجس میں طلبہ اور علما ء و دانشوران کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کرے گی ۔اس سالانہ انجمن میں شعبہ عربی کے طلبہ مختلف زبانوں :اردو، عربی ،انگریزی اور ہندی میں تقاریر پیش کریں گے نیز مسابقہ حفظ قرآن کریم میں شریک ہونے والے طلبہ حفظ وقراء ت کامظاہرہ کریں گے تمسک بالکتاب والسنہ اور قومی یکجہتی ،مذہبی رواداری ،الفت ومحبت ،بھائی چارگی نیزدہشت گردی جیسے مذموم ،قبیح ، مجرمانہ وسفاکانہ عمل کے خلاف مختلف ڈرامے اور متنوع قسم کے مذہبی و ثقافتی پروگرام قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کیئے جائیں گے ۔اس سالانہ انجمن کو لے کر طلبہ میں زبردست جوش وخروش کا ماحول ہے اور شعبہ عربی و حفظ کے تمام طلباء پورے اہتمام کے ساتھ اس مسابقہ کی پروگرام میں شرکت کے لئے تیار ہیں ۔
اس پروگرام میں دہلی کی مختلف عصری اور دینی یوینورسیٹیوں جے این یو ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، جامعہ اسلامیہ سنابل ، جامعہ ریاض العلوم ، جامعہ سید نذیر حسین دہلی ،اقرا گرلس انٹر نیشنل اسکول اور المر کز الاسلامی الثقافی الہندی للترجمہ و التالیف وغیرہ سے دانشوران اور اہل علم حضرات کوصدر اور حکم کا فریضہ انجام دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔سالانہ اجلاس عام برائے تقسیم انعامات کا انعقاد17؍مارچ 2019ء بروز اتوارصبح 9؍بجے منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت بانی جامعہ حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند فرمائیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *