اے ایم یو کے شعبۂ اقتصادات میں نئے دفتر کا افتتاح

new-office
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ اقتصادیات کے نئے دفتر کا افتتاح شعبہ کی نئی عمارت میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر شمیم انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اقتصادیات کے پروفیسر راکیش رمن ، وائس چانسلر دفتر میں او ایس ڈی پروفیسر عبدالسلام، پروفیسر محمد اظہار احمد، ڈاکٹر دستگیر عالم ، عملہ کے دیگر افراد اور طلبہ طالبات موجود تھے۔ صدر شعبہ پروفیسر سید نعمان احمد نے اس موقع پر موجود سبھی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبۂ اقتصادیات گزشتہ سال اگست میں سوشل سائنس فیکلٹی کی عمارت کی پہلی منزل منتقل ہوا تھا اور اس کے دفتر کی نئے سرے سے تزئین کاری ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *